• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہ پہلا پاکستانی فنکار جسے متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزہ جاری کردیا

Oct 23, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فنکار بن گئے۔
علی ظفر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزہ ملنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔علی ظفر نے لکھا کہ” متحدہ عرب امارات حکومت کی طرف سے بطور پہلا پاکستانی سٹار گولڈن ویزہ حاصل کرنا اعزاز ہے”
علی ظفر کی جانب سے یہ خبر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔