لندن(نمائندہ خصوصی)بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا ملتوی ہونے والا آخری ٹیسٹ میچ 2022 میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پانچوں ٹیسٹ میچ ایجبسٹن میں جولائی کے مہینے میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹیسٹ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ بھارتی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ بھارت کو سیزیز میں دو ،ایک کی برتری حاصل ہے۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ملتوی ہونے والا پانچواں ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا
