دبئی(نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی فاؤنڈیشن کے تحت مزید 250 بچوں کی تعلیم کے انتظامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں فتح کا جشن 250 بچوں کی ‘نون’ کے ذریعے تعلیم کا اعلان کرکے منارہا ہوں،میں اس کو اپنے والد محمد اعظم جو کہ میرے رول ماڈل بھی ہیں ان کےاور فاونڈیشن سایہ کے نام کرتا ہوں۔انہوں نے فاؤنڈیشن کے لیے 20 لاکھ روپے ڈونیشن کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ ‘نون’ بچوں کی تعلیم کی بین الاقوامی فاونڈیشن ہے جو پاکستان سمیت دیگرآٹھ ملکوں میں کام کررہی ہے،اس فاونڈیشن کے تحت 90 لاکھ بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد بابر اعظم نے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے لیے بڑا اعلان کردیا
