اولڈ ٹریفورڈ(نمائندہ خصوصی)گزشہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنا آغاز ایک یادگارکامیابی سے کیا ،تمام پاکستانیو ں کی توجہ پاک بھارت ٹاکرے پر تھی جس میں جیت کے بعد خوب جشن منا یا گیا ،جس وقت پاکستان میں پاک بھارت میچ دیکھا جا رہا تھا عین اسی وقت دنیائے فٹبال کے ایک بڑے سٹیج پر مسلمان فٹبالر محمد صلاح اپنی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے تھے ۔
گزشتہ روز اولڈ ٹریفورڈ میں پرئمیر لیگ کے میچ میں لیور پول اور مانچسٹر یونائیٹڈ آمنے سامنے تھیں ،لیور پول کی جانب سے معرو ف مسلمان فٹبالرمحمدصلاح جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کرسٹیانو رونا لڈو کھیل رہے تھے ۔لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 5-0سے شکست دی ۔محمد صلاح نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر تے ہوئے گولز کی ہیٹرک سکور کی اور ٹیم کی شاندار کامیابی کی بنیاد رکھی ۔
گزشتہ روز پاکستانیوں کی توجہ کرکٹ میچ پر لیکن فٹبال کی دنیا میں مسلمان فٹبالر محمد صلاح نے کمال کردیا ، کرسٹیانو رونا لڈو کی ٹیم کو 5-0سے شکست دے دی
