• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خاتون ٹیچر کے ساتھ کلاس میں ہی ایسا شرمناک کام ہوگیا کہ مذاق بن کر رہ گئی

Oct 27, 2021

نیویارک(مانٹیرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک پر ان دنوں ایک ٹرینڈ بہت مقبول ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر کے ٹیچر کلاس میں پڑھاتے وقت اپنے لباس کی وجہ سے پیش آنے والے خفت آمیز واقعات سنا رہے ہیں جن کے سبب انہیں کلاس کے سامنے شرمندگی سے دوچار ہونا پڑا۔ اس ٹرینڈ میں ایک امریکی خاتون ٹیچر نے ایسا واقعہ سنایا کہ سن کر آپ بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بیتھ فلیمن نامی اس ٹیچر نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ اس کا کلاس میں پہلا دن تھا۔
اس نے ایک مہنگا بریزیئر پہن رکھا تھا مگر یہ مہنگا بریزیئر ایسا ناکارہ ثابت ہوا کہ اس کے پھٹنے سے اس کی چھاتی کی جگہ پر شرٹ گیلی ہو گئی، جس سے کلاس کے بچوں کو لگا کہ شاید اس کی چھاتیوں سے دودھ نکل رہا ہے۔ بیتھ فلیمن بتاتی ہے کہ یہ آٹھویں گریڈ کے طالب علم تھے جن کی عمریں تیرہ چودہ سال تھیں۔ تمام بچے ہسپانوی تھے اور میں ان کی زبان نہیں جانتی تھی۔ میں انہیں انگریزی پڑھانے کے لیے گئی تھی۔ ایک لڑکی نے ہسپانوی زبان میں کوئی فقرہ بولا جس پر پوری کلاس قہقہے لگا کر ہنسنا شروع ہو گئی۔
بیتھ فلیمن بتاتی ہیں کہ مجھے ایسے لگا جیسے پوری کلاس میری کسی بات پر ہنس رہی اور میرا تمسخر اڑا رہی ہے۔ میں نے ایک اورلڑکی سے پوچھا کہ اس لڑکی نے کیا کہا ہے؟ تو اس نے بتایا کہ اس لڑکی نے ’اوہ، بچہ بھوکا ہو گا‘ کہا ہے۔اس وقت میں عمر کی 20کی دہائی میں ہوں۔ میں غیرشادی شدہ ہوں اور اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہوں۔اس روز میں نے وکٹوریہ سیکرٹ کا بریزیئر پہن رکھا تھا جس میں جیل بھری ہوتی تھی۔ بریزیئر کے پھٹنے سے جیل باہر نکل آئی اورجسم کے اس حصے پر شرٹ گیلی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے مجھے پوری کلاس کے سامنے خاصی خفت اٹھانی پڑی۔