کراچی (نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کی جانب سے بھاری امداد کے بعد پاکستان میں ڈالر کی قیمت نیچے آنا شروع ہو گئی ہے اور یک دم ہوشربا کمی دیکھنے میں آ ئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 17 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 174 روپے 10 پیسے پر آ گیاہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد ملک واپس آچکے ہیں اور ساتھ ہی پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری بھی آ گئی ہے ، سعودی عرب نے پاکستان کو تین ار ب ڈالر سپورٹ اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل دینے کا اعلان بھی کر دیاہے ۔
سعودی عرب کی پاکستان کی مدد کے اعلان کے بعد ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا کمی ہو گئی
