• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹی ٹریفک پولیس کا گورنمنٹ ہائی سکول کینٹ کے طالب علموں میں ٹریفک آگاہی مہم کے تحت پروگرام کاانعقاد

Oct 27, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )سٹی ٹریفک پولیس کا گورنمنٹ ہائی سکول کینٹ کے طالب علموں میں ٹریفک آگاہی مہم کے تحت پروگرام کاانعقاد،حادثات کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنااورٹریفک کے بارہ میں لاعلمی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کا ”محفوظ شاہراہ محفوظ مستقبل کی ضمانت”کے حوالے سے احکامات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے گورنمنٹ ہائی سکول کینٹ بہاولپورکے طالب علموں میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ انچارج ایجوکیشن سینئرٹریفک وارڈن شازیہ رمضان نے طالب علموں کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کم عمر افراد کاوئیکلز چلانا منع ہے۔ موٹر سائیکل چلانے والے افراد اپنے موٹر سائیکل پر بیک سائیڈ ویو مررزضرور لگوائیں۔ ہیلمٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل مت چلائیں۔ون ویلنگ قابل گرفت و قابل سزا کے ساتھ ساتھ یہ ایک خونی کھیل ہے جس کا انجام بھیانک موت یا مستقل معذوری ہو سکتا ہے۔فوگ اور سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیرضرور اختیار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال جان لیوا ہوسکتاہے،ایسا ہرگز نہ کریں، گاڑی چلاتے وقت ہمیشہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں،دائیں یا بائیں مڑتے وقت ہمیشہ انڈیکیٹرز کا استعمال کریں،آخر میں طالب علموں میں ٹریفک آگاہی سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی مہلک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع اورہمیشہ کے لیے معذوری سے بھی بچ سکتے ہیں۔