• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گنے کے کاشتکار مخلوط طریقہ کاشت سے کم وقت اور کم خرچے میں بہترین سرمایہ کما سکتے ہیں

Oct 27, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے ) گنے کے کاشتکار مخلوط طریقہ کاشت سے کم وقت اور کم خرچے میں بہترین سرمایہ کما سکتے ہیں۔ ہمارے کسانوں کوزمانہ جدید کی نئی جدتوں کو اپناتے ہوئے ایک وقت کم خرچے میں ایک فصل کی جگہ دو فصلیں حاصل کرکے اچھا اور بہترین سرمایہ حاصل کرنے کی طرف آنا ہو گا تاکہ مہنگائی کے اس دور میں ہمارا کسان اپنی آمدن کو بڑھا کر معاشی طور پر خو شحال ہوسکے ان خیا لات کا اظہار اشرف شوگر ملز کے کین ایڈوائزر چوہدری محمد یونس نے مو ضع کلانچوالا اور خانپورنورنگا میں اشرف شوگر ملز کے زیر اہتمام آگاہی پروگرام میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہتر پیداوار کے لیے کھادوں کا متناسب اور صیح وقت پر استعمال نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے ہمارے کین ایکسپرٹ ماہرین کا شتکار وں کے کھیتوں کا معائنہ کرکے انہیں بروقت فصل کی بڑھوتری و افزئش اورموسمی تبدیلی کے مطابق موزوں مشورے اور احتیاطی تدابیر بارے مکمل آگاہی فراہم کررہے اشرف شوگر ملز کی جانب سے کسانوں کی فلاح وبہبود و ترقی کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی ہم گنے کے کاشتکاروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں اس لیے نئی اقسام کے زیادہ پیداوار والے بیجوں سے لے کر کھادیں، زرعی ادویات، ڈیزل ودیگر سہولیات بلا سود فراہم کر رہے ہیں تاکہ ہمارے کاشتکار بھائی کو فصل تیار کرنے کے مراحل میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے تاہم اب ہمارے کسان بھائیوں کو چائیے کہ وہ مخلوط طریقہ کاشت کے ذریعے زمانہ جدید کی نئی جدتوں کو اپناتے ہوئے کم وقت میں زیادہ فصلیں حاصل کرکے اچھا اور بہترین سرمایہ کمانا چائیے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں ہمارا کسان اپنی آمدن کو بڑھا سکے کھادوں کا متناسب استعمال کریں یوریا کا گنے کی فصل میں بے دریغ استعمال سے بھی فصل کو نقصان پہنچاتا ہے اور وزن میں بھی کمی کا باعث بنتا ہے اشرف شوگر ملز کا یہ عزم ہے کہ وہ اپنے علاقے کے گنے کے کاشتکاروں کو معاشی طور پرخوشحال رکھے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اس موقع پر اشرف شوگر ملز کے ایڈیشنل جنرل منیجرکین چوہدری فلک شیر، ترجمان رضوان احمد اور سرکل انچارج فقیرمحمد چوہدری، محمد اکرم ، زراعت آفیسرمحمد خالد، فیلڈ عملہ میں شامل خلیل عباسی ، محمد اختر،عارف پگل ، جام محمد صدیق کھور، سراج احمد بھٹہ ، حا جی محمدظفر، خواجہ محمد صدیق و دیگر بھی موجود تھے