• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے سہولت بازار احمد پور شرقیہ کا اچانک معائنہ کیا

Oct 27, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے )ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے سہولت بازار احمد پور شرقیہ کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں اشیائے خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کا معائنہ کیا۔ وہ سہولت بازارمیں قائم مختلف سٹالز پر گئے اور صارفین سے اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور مقررکردہ نرخ کے مطابق فروخت کے بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نرخ نامے نمایاں جگہ آویزاں کیے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔