• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری محمد امیر خاں نے شجرکاری مہم کے موقع پر سیشن کورٹ کے سبزہ زار میں گولڈن پام کا پودا لگایا۔

Oct 28, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری محمد امیر خاں نے شجرکاری مہم کے موقع پر سیشن کورٹ کے سبزہ زار میں گولڈن پام کا پودا لگایا۔ اس موقع پر سینئر سول جج ایڈمن شاہد ندیم بٹ، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سمیرا ربانی، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اخترعباسی ایڈووکیٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انصر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر، جنرل سیکرٹری آفتاب مبارک ایڈووکیٹ موجود تھے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈسٹرکٹ بار لائبریری کے احاطہ میں پودا لگایا اور شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔