بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے)گلزار صادق پارک بہاولپور میں بہاولپور کے سب سے بڑے کراٹے کلب این ایس تائیکوانڈو مارشل آ رٹس کلب کے زیر اہتمام بیلٹ پروموشن کی تقریب کا انعقاد۔مہمان خصوصی اختر لنگاہ کا کہنا تھا کہ این ایس تائیکوانڈو مارشل آ رٹس کلب سردار نجیب اللہ خان کی سرپرستی اور تعاون کی وجہ سے بہاولپور کا سب سے بڑا کلب بن چکا ہے۔تقریب میں بھاری تعداد میں بچوں کے والدین اور شہریوں کی شرکت۔تفصیل کے مطابق گلزار صادق پارک بہاولپور میں این ایس تائیکوانڈو مارشل آ رٹس کلب کے زیر اہتمام اسٹوڈنٹس کی بیلٹ پروموشن کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت بہاولپور کی مشہور کاروباری و سماجی شخصیت اختر لنگاہ نے کی انہوں نے کلب کے انسٹرکٹر محمد شاہد کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی کہ وہ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔اختر لنگاہ نے این ایس تائیکوانڈو مارشل آ رٹس کلب کے سرپرست اعلیٰ نجیب اللہ خان اور کلب کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آ ج این ایس تائیکوانڈو کلب ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے تو اس کا واضح کریڈٹ سردار نجیب اللہ خان کو جاتا ہے۔یہ ان کی سرپرستی اور تعاون کا نتیجہ ہے کہ این ایس تائیکوانڈو مارشل آ رٹس کلب بہاولپور کا سب سے بڑا کلب بن چکا ہے جو نوجوانوں اور بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئیے بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر 42 بچوں نے بیلٹ پروموشن مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے 22بچے yellow بیلٹ،12 بچے اورنج بیلٹ، 7 بچے گرین بیلٹ اور ایک بچہ سینئر گرین بیلٹ میں پروموٹ ہوا۔مہمان خصوصی اختر لنگاہ، رانا علی اکبر،سرپرست اعلیٰ نجیب اللہ خان اور دیگر شرکا محمد شعیب مکی،محمد عاصم،ولی محمد،فیصل دلشاد،جام محمد طارق،ڈاکٹر فرخ کچھی،محمد زاہد گڈو اور ملتان سے سئینیر انسٹرکٹر چوہدری صفدر اور محمد عامر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹوڈنٹس میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے۔تقریب میں ستلج فٹ بال کلب کی انتظامیہ اور بچوں کے والدین اور دیگر شرکاء نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔شائقین نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کی تالیوں سے حوصلہ افزائی کی اور کلب انتظامیہ کو تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دینے کے ساتھ سردار نجیب اللہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی زیر سرپرستی گلزار صادق پارک بہاولپور کے نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔