• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی ہدایات پر تاریخی مہنگائی کیخلاف ضلع بہاولپور،رحیم یار خان اور اور بہاولنگر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے

Oct 29, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاولپور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ اور ضلعی جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی ہدایات پر تاریخی مہنگائی کیخلاف ضلع بہاولپور،رحیم یار خان اور اور بہاولنگر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے گئیاور احتجاجی ریلیوں میں پارٹی عہدیداروں،جیالے کارکنان سمیت ہوشربا مہنگائی سے تنگ ہر مکتبہ فکر کے عوام نے بھرپور شرکت کرکے تبدیلی سرکار کیخلاف کھلم کھلا عدم اعتماد کیا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کیطرف سے خود ساختہ مہنگائی کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیراں ہے اور آئے روز پیٹرولیم مصنوعات، ادویات، آٹا چینی،بجلی،گیس اور اشیائخوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کو وطیرہ بنا لیا ہے جو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے اور اب غریب عوام سیمت سفید پوش طبقہ بھی فاقوں پر مجبور ہوچکا ہے مگر کٹھ وزیراعظم کہتا ہے مجھے مہنگائی کیوجہ سے نیند نہیں آتی اور عملًا عمران خان مہنگائی پر پندرہ مرتبہ نوٹسز اور تیس میٹنگز کرچکا ہے جس سے اندازہ ھوتا ہے کہ انکی تمام تر کوششیں کے باوجود مہنگائی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی جس ثابت ہو چکا کہ یہ کاوشیں مہنگائی کم کرنے کے نہیں بلکہ مہنگائی بڑھا کر لوٹ مار کرنے کیلئے تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے 16000ہزار ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرکے لاکھوں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں جوکہ ستم ظریفی کی انتہا ہے حکومت فوری طور پر ان ملازمین کو بحال کرنے کیلئے احکامات جاری کرے انکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ غریب مزدور،کسانوں اور پسے ہوئے طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں انکو روزگار دیا لیکن اس کٹھ پتلی وزیراعظم نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن سمیت ملک بھر میں میں ہونے والا بھرپور احتجاجی مظاہرے حکومت کے خلاف کھلم کھلا ریفرنڈم ھے اور یہ کٹھ پتلی نظام کے خلاف اٹھنے والی پہلی لہر ہے جس نے ان ناجائز اور نااہل حکمرانوں کو پویلین کی راہ دیکھا دی ہے۔