بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے ) ڈسینیر مینیجر مارکیٹنگ سیلز فوجی فرٹیلازر کمپنی وسیم الرحمن اور مینیجر مارکیٹنگ ملتان ذکاالدین نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے زرعی شعبہ کے تحت قائم کردہ فارم ایڈوائزری سنٹر کا دورہ کیا انہیں ایف ایف سی کے شعبہ فارم ایڈوائزری سنٹرکے ذمینداروں کی فلاح و بہبود کیلئے کیے گئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا اور سالانہ کارکردگئی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ فارم ایڈوازری سنٹر کی ٹیم اپنی تمام تر توانیاں اپنے علاقے کے زمینداروں کی فی ایکڑ آمدن بڑھانے میں صرف کر رہی ہیے اور علاقے کے کاشتکار بھی زرعی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس موقع پر وسیم الرحمن نے فارم ایڈوئزری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ ایف ایف سی کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اپنی زرعی خدمات کو جدید دار کے تقاضوں کے مطابق بہتر سے بہتر کرنے کیلئے اقدامات بھی کر رہی ہے۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے ایف ایف سی مٹی اور پانی کے تجزیہ کی جدید لیبارٹریز کا بھی دورہ کیا اور ٹیم کی کارکردگئی پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایف سی کے دروازے کاشتکاروں کیلئے کھلے رہنا چاہیے اور ان کی فصلوں کی فی ایکٹر پیداور بڑھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کی سر سبز پاکستان مہم کے سلسلہ میں فارم ایڈوائزری سنٹر میں پودا بھی لگایا اور آخر میں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے خیالات درج کیے۔