• Thu. Apr 25th, 2024

اسلام آبادہائیکورٹ،الیکشن کمیشن کے دونئے ارکان کی تعیناتی کیخلاف ن لیگ کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Oct 3, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آبادہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ،عدالت نے ن لیگ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تعینات کیخلاف ن لیگ کی درخواست پر سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن نے دوارکان کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی،عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے الیکشن کمیشن ،وزارت قانون ،سیکرٹری ٹو وزیراعظم اورسیکرٹری ٹوصدر کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے نئے ارکان الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ،عدالت نے سینئر وکلا حامد خان، خالد انور اور مخدوم علی خان کو عدالتی معاون مقررکردیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے پہلے سے زیرسماعت درخواست کیساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو اپنے طور پر ایسے معاملات حل کرنے چاہئیں ،سپیکر اسمبلی اس حوالے سے معاملات دیکھ سکتے ہیں ،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ کس طرح پارلیمانی کمیٹی ان ناموں پر متفق نہیں تھی،عدالت نے سوال کیاکہ پارلیمانی کمیٹی کا فیصلہ کدھر ہے؟پارلیمانی کمیٹی متفق نہ ہو سکے تو آئین کیا کہتا ہے؟عدالت نے کہا کہ کیا جن ناموں کو نامزد کیا گیا وہ کمیٹی کے سامنے رکھے گئے ۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس صورت میں قانون خاموش ہے، عدالت ہی دیکھ سکتی ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ،عدالت نے ن لیگ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔