• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات 8 روپے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

Oct 30, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مہنگائی سے پسی عوام کیلئے بری خبر ہے کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے تک فی لٹر اضافہ متوقع ہے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے یا ان میں کمی بیشی کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے ۔ وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی ۔