بغداد(نمائندہ خصوصی)عراق میں بدعنوان سیاستدانوں اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں 2 روز کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 مظاہرین ہلاک ہوگئے،عراق میں معاشی بدحالی، سیاستدانوں کی مالی بے ضابطگیوں اور ناقص سہولیات کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے اور دارالحکومت بغداد کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔بغداد اور دیگر شہروں میں منگل والے روز بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے تاہم عراقی دارالحکومت میں تحریر اسکوائر پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس اور آبی توپوں کے استعمال کے بعد حالات بے قابو ہوگئے اور پرتشدد مظاہرے ہوئے۔