• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صدرمملکت کی منظوری سےتیسرانیب ترمیمی آرڈیننس بھی جاری

Nov 1, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سے تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 بھی جاری کر دیا گیا، تیسرا نیب آرڈیننس کے مطابق عوام الناس سے دھوکہ ، فراڈ کے کیسز واپس نیب کے حوالے کئے جائیں گے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تیسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد مضاربہ کیسزبھی نیب کےحوالےکردیئےگئے، فراڈاوردھوکادہی کےکیسز 6 اکتوبرسےپہلےکی پوزیشن پربحال ہو گئے ہیں ۔ نیب اوراحتساب عدالتوں کو فراڈ کیسز پر کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے ، جعلی اکاؤنٹس کے پرانے مقدمات آرڈیننس کے تحت جاری رہ سکیں گے ۔
آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے کر صدر مملکت کے حوالے کر دیا گیا ، آرڈیننس کے تحت نیب چیئرمین کی مدت ملازمت 4 سال کر دی گئی ۔ چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے وہی بنیاد ہو گی جو سپریم کورٹ کے جج کیلئے ہوتی ہے ۔