• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اب چینی باشندے کھائیں گے افغان چلغوزے ، دونوں ملکوں میں تجار ت کا آغاز ہو گیا

Nov 2, 2021

بیجنگ(نمائندہ خصوصی)افغانستان اور چین کے درمیان تجارت کا آغاز ہو گیا،افغان چلغوزوں کی کھیپ چین پہنچ گئی۔جیو نیوز کے مطابق چین اور افغانستان کے درمیان فضائی راستے سے تجارت بحال ہوئی ہے اور افغانستان سے بڑی تعداد میں چلغوزے چین برآمد کیے گئے ہیں۔افغان دارالحکومت کابل سے کام ائیر کا جہاز 45 ٹن چلغوزے لیکر شنگھائی پہنچا ہے۔
گزشتہ دنوں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان اور چینی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی تھی جس میں افغان وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا تھا۔اس ملاقات کے بعد اب چین اور افغانستان کے درمیان تجارت بھی شروع ہوگئی ہے۔