• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دڈاکٹر صفیہ بی بی نے وفاقی مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام ہونے والے سیر ت نگاری کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن اور نقد انعام موصول کیا۔

Nov 2, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یار خان کیمپس کی استادڈاکٹر صفیہ بی بی نے وفاقی مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام ہونے والے سیر ت نگاری کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن اور نقد انعام موصول کیا۔ ان کے مضمون کا عنوان اتحاد و اتفاق کے لیے مساجد، مدارس، خانقاہ اور امام بارگاہ کا کردار سیر ت النبی ﷺ کی روشنی میں تھا۔ ڈاکٹر صفیہ بی بی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پیر نور الحق قادری، وفاقی وزیر برائے مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان سے شیلڈ اورتعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔