• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آر پی او بہاولپور کی ہدایت پر ریجن بہاولپور کے افسران کی آئی ٹی اسیسمنٹ شروع

Nov 2, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)آر پی او بہاولپور کی ہدایت پر ریجن بہاولپور کے افسران کی آئی ٹی اسیسمنٹ شروع۔ریجن بہاولپور کے پولیس افسران کی IT بیسڈ مہارت پرکھنے اور، مزید ٹریننگ کیلئے آر پی او محمد زبیر دریشک نے باقاعدہ سیشن ترتیب دے دیے۔ تینوں اضلاع کے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، او ایس آئز، آفس سپرنٹنڈنٹس، اکاونٹنٹس و دیگر متعلقہ اسٹیبلشمنٹ سٹاف کو اپنے اپنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کا پابند کیا گیا ہے۔ جہاں پر آر پی او کی جانب سے بھیجی گء ماہر ITٹیم تمام افسران و سٹاف کی آئی ٹی میں مہارت پرکھے گی اور ساتھ ہی اہم نکات پر ٹریننگ بھی دے گی۔اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی عصر حاضر کا اہم ترین جزو ہے۔ پنجاب پولیس کا زیادہ تر انتظامی و عملی ڈھانچہ آٹومیٹڈ اور آئی ٹی انٹیگریٹڈ ہوچکا ہے۔ اس ہائی ٹیک دور سے ہم آہنگ رہنے کے لیے آئی جی پنجاب کے حکم کے مطابق میں نے یہ سیشن ترتیب دلوائے ہیں کہ جس میں پہلے بہاولپور پھر بہاولنگر اور آخر میں رحیم یار خاں کے پولیس افسران و متعلقہ سٹاف کو آئی ٹی سے ہم آہنگ ہونے اور پولیس کے انٹی گریٹڈ سسٹم کو بہتر طور پر سمجھنے کیلئے ایکسپرٹس کی مدد حاصل ہوگی۔