اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا وزیر اعظم کی پہلی ترجیح ہے جس کے لئے وہ ہر حد تک جائیں گے ۔
سماج رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے ، یہ پیکیج عوامی مشکلات میں کمی اور زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیر اعظم عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، فواد چودھری
