ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اشیاء خوردونوش کی من مانے نرخوں فروخت کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناقص کارکردگی والے پرائس کنٹرول مجسڑیٹس کو جواب طلبی کے نوٹسز جاری کرنے کے احکامات دے دیئے-ڈپٹی کمشنرنے اکتوبر میں مجسٹریٹس کی کارکردگی پر عدم اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی بہتر نہ کرنے والے افسران کے سیکرٹریز کو خط لکھنے کا عندیہ دیدیا-ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ماہانہ پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیر افگن نے بھی اجلاس میں شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس دوران وزٹس دالوں،بیسن کے نرخ بھی لازمی چیک کریں مفاد عامہ میں ہر وہ قدم اٹھایا جائے گا جو صارفین کے لئے بہتر ہوگا- انہوں نے کہا کہ منڈیوں اور عام مارکیٹ میں سبزیوں کے نرخ کے تعین کیلئے میکانزم بنایا جائے دکانوں کے باہر سبسڈائزڈ چینی کے نرخ نمایاں جگہ پر آویزاں کرائے جائیں-اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ 43 ایف آئی آرز کا اندراج کرواکر 98 دکانداروں کو پابند سلاسل لیا گیا801 گرانفروشوں،ذخیرہ اندوزوں کو 12 لاکھ 78 ہزار 500 روپے کے جرمانہ کئے گئے