ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حسین بہادر دریشک نے لائیو سٹاک دفاتر ساہیوال اور ڈائیگناسٹک سنٹر کا معائنہ کرکے لائیوسٹاک افسران اور فیلڈ فورس سے فیلڈ وزٹس اور مویشیوں کی ویکسینیشن بارے دریافت کیا اور افسران کو دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں جاکر مویشی پال کسانوں کی رہمنائی کی ہدایت کی-صوبائی وزیر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کے احکامات پر محکمہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے فیلڈ میں نکلا ہوں- لائیوسٹاک کا شعبہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کورونا وباء کی وجہ سے لائیو سٹاک کا شعبہ بھی متاثر ہوا اس وجہ سے حکومت پنجاب لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کیلئے خطیر رقوم خرچ کررہی ہے-انہوں نے بتایا کہ 80 فیصد بجٹ مویشیوں کی ویکسینیشن اور 20 فیصد ادویات پر خرچ کیا جارہا ہے منہ کھر بیماری کی ویکسینیشن بھی آئندہ ماہ شروع کردی جائیگی-صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کارکردگی جانچنے کے لئے ڈویژن اور اضلاع کی رینکنگ کی جائیگی
نئے تعینات ہونے والے فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ کرانے کی پلاننگ کرلی گئ ہے-حسنین بہادر دریشک نے پودا بھی لگایا
صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حسین بہادر دریشک نے لائیو سٹاک دفاتر ساہیوال اور ڈائیگناسٹک سنٹر کا معائنہ
