• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ ، 15 افراد جاں بحق

Nov 3, 2021

کابل (نمائندہ خصوصی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق دھماکہ کابل میں سکیورٹی فورسز کے ہسپتال کے قریب ہوا ، دھماکے میں 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 34 زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔