• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وفاقی محتسب آفس بہاول پورکی ماہانہ کارکردگی

Nov 3, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے ) وفاقی محتسب آفس بہاول پورکی ماہانہ کارکردگی’ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ عوامی شکایات واپڈا’اور سوئی گیس کے خلاف کی گئی 600 سے زائدشکایات میں سے تقریبا 586 شکایات کاازالہ کردیاگیا ڈاکٹر محمد زاہد ملک انویسٹی گیشن آفیسر وفاقی محتسب بھاولپور ریجن نے میڈیاسے ملاقات کے دوران بتایا کہ سیدطاہرشہبازوفاقی محتسب کے حکم سے انصاف آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت فوری انصاف مہیاکیاجاتاہے اورکسی بھی شکایت کافیصلہ صرف45 یوم میں کردیاجاتاہے اس حوالہ سے گذشتہ ماہ اکتوبر2021 ء میں ایک ماہ کے دوران مذکورہ آفس میں عوام کی جانب سے 602 درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے 568 درخواستوں کافیصلہ سناتے ہوئے عوام کی شکایات کاازالہ کیاگیا انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ میپکوکے خلاف313 ‘سوئی گیس کے خلاف 227 ‘بی آئی ایس پی کے خلاف 32 درخواستیں ‘پاکستان بیت المال کے خلاف 11 ‘پوسٹل لائف انشورنس کے خلاف 15 ‘پاکستان پوسٹ آفس کے خلاف 07 درخواستیں موصول ہوئی