بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے )شہر بھر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا ۔ان خیالات کا اظہار میئر عقیل نجم ہاشمی نے بدر شیر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، واٹر فلٹریشن پلانٹ،ساجد اعوان ٹان سیوریج منصوبہ کے معائنہ کے موقع پر علاقہ کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی دور ہے عوام کے مسائل سنے بھی جائیں گے اور حل بھی کئے جائیں گے۔میئر عقیل نجم ہاشمی نے عوامی مطالبہ پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ایریا میں لائیٹس، چار دیواری اور فینس کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ساجد اعوان ٹان میں جاری سیوریج منصوبہ کے کام کا معائنہ اور اس ترجیحی بنیادوں اور تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر واٹر فلٹریشن پلانٹس کے تیکنیکی خامیاں فوری دور کی جائیں گی۔ پرانا تانگہ اڈا کی اراضی کا جائزہ لے کر وہاں سے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات بھی جاری کئے۔اس موقع پر چیئرمین مقبول جوئیہ، سکندر ترین، ادارہ کے افسران، سب انجینئر ز،چہف سینٹری انسپکٹر اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔