بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے ) جنوبی پنجاب میں سکول کونسلز کی تشکیل کے لیے ڈسٹرکٹ بہاولپور کے تمام سرکاری اسکولز میں صدر، نائب صدر اور جنر ل سیکر ٹری کے لیے انتخابات کے لیے الیکشن ڈسٹر کٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولپور کی زیر نگرانی منعقد ہوئے جس کا مقصد طلباء میں قائدانہ صلاحیتوں کا فروغ، انتظامی، ابلاغی، پر اعتماد جیسی زند گی کی صلاحیتوں میں نکھار لانا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کا ٹھیا نے گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ہائیر سیکنڈری سکول سیٹلائٹ ٹاؤن اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول بہاولپور کا دورہ کیا اور سکولز کونسل کے انتخابی امور کا جائزہ لیا.انہوں نے طلباء سے الیکشن سے متعلق سوالات کئے اور جنوبی پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان ہمراہ تھے۔ انہوں نے الیکشن سے متعلق مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ ضلع بھر کے 478 سکولوں میں 98084 طلباء ووٹرز ہیں اور 2644 طلباء بطور صدر،نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے اس عمل سے طلباء کو محرکاتی طور پر شامل کرتے ہوئے پبلک سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کو بحال کرنا ہے. طلباء کو ذمہ داریاں لینے اور نبھانے کی تربیت دینا شامل ہے.اس موقع پر مذید بتایا گیا اس الیکشن میں امیدوار کی اہلیت، اس کے سابقہ نتائج اور کم از کم 80فیصد حاضری کا حامل ہونا ضروری ہے. یہ امیدوار ایک سال تک اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔