• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے امتیاز سٹور بہاولپور کا اچانک دورہ کیا

Nov 3, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے امتیاز سٹور بہاولپور کا اچانک دورہ کیا اور وہاں انٹری پوائنٹ پر قائم کرونا ویکسینیشن کاونٹر کا معائنہ کیا اور کرونا ویکسینیشن کی دی جانے والی سہولت کا جائزہ لیا. اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، اسسٹنٹ کمشنر سٹی نعیم صادق چیمہ ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نو ویکسینشن نو انٹری کے مطابق کام کیا جائے. انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کرونا ویکسینیشن کی سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے اس سے استفادہ کیا جائے. انہوں نے کہا کہ خریداری کے لئے آنے والے بارہ سال اور اس سے ذائد عمر کے افراد کی کرونا ویکسینیشن ضروری ہے.