• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قدیمی قبرستان ماڑی قاسم شاہ زبوں حالی کا شکار

Nov 4, 2021

بہاول پور(نمائندہ نیوز ٹائم)قدیمی قبرستان ماڑی قاسم شاہ زبوں حالی کا شکار،سہولیات کا یکسر فقدان،چار دیواری نہ ہونے سے گندگی کے ڈھیر،لوگوں نے جانور باندھ لئے،تقدس پامال،وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر بہاولپور سے فوری اصلاح واحوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق موضع ماڑی قاسم شاہ اور موضع گل ڈیرہ کا قدیمی قبرستان اس وقت انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے نلکا خراب سہولیات کا یکسر فقدان ہے قبرستان کی چار دیواری نہ ہونے سے لوگ نہ صرف کوڑاکرکٹ،گوبر گھاس پھوس پھینکنے لگے بلکہ جانوروں کو باندھ کر قبرستان کا تقدس پامال کرنے لگے ہیں،ماڑی قاسم شاہ اور گل ڈیرہ کے عوامی سماجی اور مذہبی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر بہاولپور،ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر سے فوری اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔