• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

)ریاست مدینہ میں ظلم کی انتہا،اصل مالکان حوالات میں جبکہ بااثر قبضہ مافیا دنداتے پھرنے لگے

Nov 4, 2021

بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم )ریاست مدینہ میں ظلم کی انتہا،اصل مالکان حوالات میں جبکہ بااثر قبضہ مافیا دنداتے پھرنے لگے،یزمان 112 ڈی بی با اثر ملزمان زمین مستاجری پر لے کر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،بااثر قبضہ گروپ نے ہمارا جینا محال کر دیا،جھوٹے مقدمات،داد رسی اور انصاف کی اپیل ۔محمد یوسف،شکیل ناصر۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 112 ڈی بی یزمان کے رہائشیوں محمد یوسف،شکیل ناصر اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 ایکڑ زمین ہماری انتقال شدہ ہے مگر قبضہ مافیا آصف،یعقوب اور دیگر نے زمین مستاجری پر لے کر زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور آۓ روز لڑائی جھگڑا ،جھوٹے مقدمات کروا دیتے ہیں اور جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں پولیس بھی بااثر قبضہ گروپ کے سامنے بے بس ہے اب ایک اور جھوٹا مقدمہ درج کروا کر ہمیں گرفتار کروا دیا ہے۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر یزمان اسلم بلوچ نے اپنے موقف میں کہا کہ یوسف اور شکیل حق پر ہیں مگر ان کا طریقہ کار غلط ہے،یہ صبر سے کام محکمہ ریونیو کے ذریعے تھرو پراپر چینل آئین انصاف ضرور ملے گا مگر قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔