• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر ڈی آئی جی ساجد کیانی کی پنجاب بھر کے افسران شعبہ تعلقات عامہ اور انکے معاون سٹاف کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس۔

Nov 4, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے ) پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر ڈی آئی جی ساجد کیانی کی پنجاب بھر کے افسران شعبہ تعلقات عامہ اور انکے معاون سٹاف کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پنجاب پولیس کے ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، عوام سے براہ راست رابطہ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مزید موثر بنانے کے لیے تھا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پنجاب راؤ سردار علی خاں کی ہدایات پر پنجاب بھر کے صوبائی، ریجنل، ذیلی یونٹس اور اضلاعی پبلک ریلیشن آفیسرز کی ویڈیو لنک کانفرنس منعقد ہوء۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں ڈی آئی جی ساجد کیانی کے ہمراہ آئی جی پنجاب کے تعلقات عامہ ٹیم بھی موجود تھی۔ پی پی آء او کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس ایک منظم اور پیشہ وارانہ قابلیت سے ہمکنار ادارہ ہے جسے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ و آراستہ کرکے ہی ہم اس جدید دور میں اپنی سروس ڈلیوری میں مزید نکھار لاسکتے ہیں۔ شہریوں سے بہترین اور مربوط روابط کو یقینی بنایا جارہاہے۔ عوامی خدمت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان تمام خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار اور ہر عام آدمی کی اس تک رسائی اور آگاہی کے لیے پنجاب پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر ترجمان ریجنل پولیس راؤ حسین فیروز، ترجمان بہاولنگر پولیس انسپکٹر سلیم ایاز، ترجمان ضلع بہاولپور محمد ساجد اور ترجمان رحیم یار خاں سیف علی وینس نے بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی۔