بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران کااپنے دفترمیں روزانہ کی بنیادپربغیر کسی تعطیل کے کھلی کچہری منعقدکرنے کا سلسلہ جاری،42شہریوں کی کھلی کچہری میں شرکت۔میرٹ کومقدم رکھتے ہوئے اورقانون کے مطابق شہریوں کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پرمقدمات کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،جرم کوچھپانانہیں بلکہ اس کے اندراج کویقینی بناناہے،شہریوں کی طرف سے پولیس کے عدم تعاون کی شکایات پرمتعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی عوام کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر بغیر کسی تعطیل کے کھلی کچہری منعقدکرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔42 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل کے حل کے لیے ڈی پی اوآفس کا رخ کیا۔ شہریوں کے سامنے انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے لائیواحکامات جاری کیے۔ اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں شہریوں کی داد رسی کرتے ہوئے رپورٹ بھجوانے کے بھی احکامات جاری کیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شہریوں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں،جبکہ گاہے بگاہے ان کو مطلع بھی کیاجارہاہے۔میرے لیے سب سے پہلی ترجیح کھلی کچہری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کے میرٹ پر مسائل حل ہوسکیں،انہوں نے افسران سے دوران کال بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کی طرف سے پولیس کے عدم تعاون کی شکایت ناقابل برداشت ہوگی۔ کامیابی تبھی ملتی ہے،جب افسران نیک نیتی سے اپنی کوشش اور فرائض بخوبی نبھائیں۔میرٹ کومقدم رکھتے ہوئے اورقانون کے مطابق شہریوں کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پرمقدمات کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،جرم کوچھپانانہیں بلکہ اس کے اندراج کویقینی بناناہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران کااپنے دفترمیں روزانہ کی بنیادپربغیر کسی تعطیل کے کھلی کچہری منعقدکرنے کا سلسلہ جاری،
