• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ بغدادالجدیدپولیس کی اہم کارروائی

Nov 4, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ بغدادالجدیدپولیس کی اہم کارروائی،اندھے قتل کی واردات ٹریس،مقتول کاکزن ہی قاتل نکلا،قاتل کے مقتول کی بیوی کے ساتھ ناجائزتعلقات تھے۔ قاتل نے اپنے دوست اورمقتول کی بیوی کے ساتھ ملکر قتل کیا,ملزمہ نے اپنے شوہرکے اغواء کاڈرامہ رچایاتھا۔ڈی پی اونے تھانہ بغدادالجدید پولیس کی کارکردگی کو سراہااورشاباش دی،شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،ایسی سفاکانہ واردات میں ملوث ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرکے منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا،ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس ”کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔اس سلسلہ میں تھانہ بغدادالجدید پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔مدعی مقدمہ محمدریاض نے تھانہ بغدادالجدید پولیس کو درخواست دی کہ میری بہو نے عاصمہ بی بی نے بتلایا کہ ندیم صبح کے وقت دودھ لینے کے لیے قریب ہی گیا تھا جو ابھی تک واپس نہ آیا ہے۔ہمراہ گواہان تلاش وپتہ براری کرتے رہے ہیں اور جہاں پر دودھ لینے گیا،انہوں نے بتلایاکہ ہمارے پاس آیا ہی نہیں،میرے بیٹے کو کسی نامعلوم الاسم نے اغواء کرلیا۔ جس پر تھانہ بغدادالجدید پولیس نے اغواء کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کاآغازکیا۔اے ایس پی سٹی سرکل عزیراحمد کی زیرنگرانی،ایس ایچ اوتھانہ بغدادالجد اوران کی ٹیم نے شب وروز کی محنت اورجدید ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئے مقدمہ کو ٹریس کرکے ملزمان عاصمہ بی بی(جوڈیشل)،نادر اوراصغر کو گرفتارکرلیا۔دوران اینٹروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ ندیم (مقتول) کو نیند کی گولیاں دیکر اس کو نہر میں پھینک دیاتھااوراس کے اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا۔ ملزمہ عاصمہ بی بی(ندیم) بیوی،نارد قریبی رشتہ دار اوراصغر ان کا ساتھی جبکہ عاصمہ بی بی اورنادرکے آپس میں ناجائز تعلقات تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے تمام ٹیم کی کارکردگی کو لائق تحسین قرارد یا اورشاباش دی۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہ ہے کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،ایسی سفاکانہ واردات میں ملوث ملزمان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔