بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )پاکستان پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف احتجا ج کا اعلان کر دیا8 نومبر کو پورے جنوبی پنجاب سمیت بہاولپورں احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور سید تطہیر الحسن ترمزی (پپوبھائی)فاروق مغل سینئر نائب صدر،عارف چوہان ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی وائی او جنوبی پنجاب،اقلیتی ونگ کے رہنماء جاوید ریمنڈ،سیدسعید الدین،سید نسیم شاہ بخاری و دیگرنے ” بلاول ہاؤس” میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نے پی ٹی آئی حکومت کی سوا تین سالہ کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہیں موجودہ حکومت نے گزشتہ 38ماہ میں کس طرح بیڈ گورننس، مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی، وعدہ خلافیوں، یوٹرنز، ناکام خارجہ پالیسی، بدامنی، زراعت و صنعت کی تباہی، قومی اداروں کی تضحیک اور زوال، پارلیمنٹ کی بے توقیری کی تاریخ رقم کیایسے حالات میں ہمیں گھروں میں بیٹھنے کی بجائے باہر نکلنا ہوگا اور اس نااہل حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں تباہی آئی اور ملک دہائیاں پیچھے چلا گیا۔ بیرونی قرضوں میں گزشتہ 38ماہ میں 27ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ پیٹرول کی قیمت 95روپے بڑھ کر 139روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ساڑھے پانچ روپے کا اضافہ ہوا۔ زراعت تباہ ہوئی، کپاس کی پیداوار 1.4کروڑ گانٹھوں سے 56لاکھ گانٹھوں تک پہنچ چکی ہے۔ چینی سکینڈل، آٹا بحران، ایل این جی اور پیٹرول سکینڈل میں مجموعی طور پر قومی خزانے کو لگ بھگ 500ارب کا نقصان ہوا۔ ملک میں 24فیصدپڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں جب کہ 70لاکھ منشیات کی لعنت میں مبتلا ہیں۔ حکومت نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا کوئی پروگرام متعارف نہیں کرایا۔ اس حکومت نے 12دفعہ ادویات کی قیمتیں بڑھائیں۔ ملک میں 37لاکھ بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں۔ پی پی پی کے رہنماؤں نے کہا کہ ریلی ریلوے اسٹیشن سے فرید گیٹ تک نکالی جائیگی۔صوبائی و مقامی قائدین خطاب کرینگے۔