• Fri. Apr 19th, 2024

بین الاقوامی شہرت کے حامل کرکٹر شاہد آفریدی نے آنرز بورڈ پر اپنا نام چیک کیا

Oct 3, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز ) بین الاقوامی شہرت کے حامل کرکٹر شاہد آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا باکس کے باہر نصب کئے جانے والے آنرز بورڈ کا معائنہ کیا۔پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جارہی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوںکی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بدھ کو شاہد آفریدی میڈیا باکس کے باہر نصب کئے گئے آنرز بورڈ کا معائنہ کیا اور بورڈ پر شامل سینچری بنانے والے بیٹسمینوں کی لسٹ میں اپنا چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آنرز بورڈ نصب کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ڈیبو کیا تھا اور اس گرائونڈ پر سنچری بھی بنائی تھی۔