• Fri. Apr 19th, 2024

بین الاقوامی شہرت یافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آنرز بورڈ پر اپنا نام چیک کیا

Oct 3, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز ) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا باکس کے باہر نصب کئے جانے والے آنرز بورڈ کا معائنہ کیا۔پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جارہی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوںکی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بدھ کو وسیم اکرم نے میڈیا باکس کے باہر نصب کئے گئے آنرز بورڈ کا معائنہ کیا اور بورڈ پر ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ اور اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے بالرز کی لسٹ میں اپنا نام چیک کیا۔ آنرز بورڈ کی تنصیب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ یہ سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اچھی کارکردگی پر ان کا نام آونرز بورڈ پرآویزاں کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اقدام کی تعریف کرنی چاہئیے، اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔