• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ بغدادالجدیدکے نواحی علاقہ میں نوجوان پر تشددکی ویڈیووائرل ہونے کامعاملہ

Nov 6, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ بغدادالجدیدکے نواحی علاقہ میں نوجوان پر تشددکی ویڈیووائرل ہونے کامعاملہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کا نوٹس،مقدمہ درج،ملزم اجمل کوگرفتارکرلیاگیا،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، قانون شکنی کرنے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گا،تشدد کسی صورت برداشت نہیں،ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس ”کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہی ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ بغدادالجدید پولیس کی کارروائی ملزم کو گرفتارکرلیا۔ تھانہ بغدادالجدید پولیس کے علاقہ گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ سکیم میں نوجوان پر تشددکی ویڈیو وائرل ہوئی کہ سیکیورٹی گارڈ محمداجمل اورصداقت علی نوجوان حماد علی پر ڈنڈے سے تشددکررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے اس ویڈیوکا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ بغدادالجدیدکو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ ایس ایچ او تھانہ بغدادالجدید نے غلام مرتضی والد نوجوان حماعلی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحرک کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ محمداجمل کو گرفتارکرلیا۔ ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے فوری کارروائی کرنے پر ایس ایچ اواوران کی ٹیم کوشاباش دی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہ ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، قانون شکنی کرنے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گا،تشدد کسی صورت برداشت نہیں،ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔