• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں یونیورسٹی ہاسٹل انتظامیہ کی جانب سے محفل میلاد النبی ۖ کا اہتمام کیا گیا۔

Nov 6, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں یونیورسٹی ہاسٹل انتظامیہ کی جانب سے محفل میلاد النبی ۖ کا اہتمام کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف وائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی نیبطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ محفل میلاد میں یونیورسٹی ہاسٹل کی طالبات نے والہانہ عقیدت سے بارگاہ خیر الانام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعتوں اور درود وسلام کے پھول پیش کیے۔بطور مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے کہا کہ ہمیں اسوہ رسول ۖ کو اپنا نا چاہیے اسی میں کامیابی ہے۔ آج کی نوجوان بچیوں کوچاہیے کہ وہ حضرت عائشہ رض اللہ عنہا او رحضرت فاطمہ رضی اللہ عنہاکی سیرت کا مطالعہ کریں اور انہیں اپنا آئیڈیل تسلیم کریں۔پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے محفل میلاد کے انعقاد پر ہاسٹل انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور یونیورسٹی ہاسٹل میں ایسی سرگرمیوں کے اقدام کو سراہا۔ محفل میلاد میں یونیورسٹی اساتذہ اور ہاسٹل طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔