بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) بہاولپورمیڈیکل اینڈڈینٹل کالج ٹیچنگ ہسپتال بھاو ل پورمیں ڈیپارٹمنٹ آف گائنی اینڈاو بی ایس بہاولپور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے تعاون سے بہاول پور میڈیکل کالج اینڈ ڈینٹل ٹیچنگ ہسپتال میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاورکشاپ HAND ON WORKSOP”CONTRACEPTION” کے حوالے سے کی گئی جس میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر بشرا شیر زمان ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ آف گائنی اینڈ او بی ایس بھاولپور میڈیکل اینڈ ڈینٹل ٹیچنگ ہسپتال بہاول پور،نعمان شمشیر ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاول پور اور ڈاکٹرفوزیہ سعید چیف میڈیکل آفیسر فیملی ہیلتھ کلینک بہاول پور تھی اس ورکشاپ کا مقصدفیملی پلاننگ کے بارے اگاہی فراہم کرنا تھا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے نعمان شمشیر ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاول پور نے بہاولپور میں محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب کی جانب سے دی جانے والی سہولیات اور بہاول پور میں فلاحی مراکز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ہمارے فلاحی مراکزپر فیملی پلاننگ کی سہولیات حکومت پنجاب محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے مفت دی جاتی ہیں ورکشاپ کے آخر میں ڈاکٹر فوزیہ سعید چیف میڈیکل آفیسر فیملی ہیلتھ کلینک بہاول پور نے ورکشاپ میں موجود شرکاء کو فیملی پلاننگ کے بارے میں بتایا۔آخرمیں ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ گائنی اینڈ او بی ایس بہاول پور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ٹیچنگ ہسپتال بہاولپور ڈاکٹر بشری شیر زمان نے محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے ورکشاپ کے انعقاد پرشکریہ اداکیا.