• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہداے جمعوں کی قربانیاں ناقابل فراموش، الحاق پاکستان تحریک آزاد کشمیر کی منزل ہے شہدا کا مشن جاری و ساری رہے گا ، اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق ، سنیر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، چئیرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ گل، سکریٹری جنرل ڈاکٹر عرفان اشرف اور دیگر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خطاب

Nov 6, 2021

یوم شہداے جمعوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نیشنل پریس کلب اسلام میں تحریک جوانان کشمیر کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری انوار الحق ، سنئیر وزیر آزاد کشمیر حکومت سردار تنویر الیاس، چئیرمین تحریک جوانان کشمیر عبداللہ حمید گل، نمائندہ خصوصی چئیرمین حریت کانفرنس شیخ عبدالمتین ، سنئیر صحافی افضل بٹ پی ایف یو جے نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ کشمیری قوم کی قربانیاں اسلام اور پاکستان کے لئے ہیں ۔ نومبر 1947 میں بھارت کی فوج، مہاراجہ افواج اور شدت پسند ہندوں نے جمعوں میں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ ایک دن میں 237,000 مسلمانوں کو شہید کیا گیا ۔ آج کے دن ہم عالمی برادری، انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جمعوں کشمیر پر جبری فوجی قبضے اور اس کے بعد وہاں اس قبضے کو دوائم بخشنے کے لئے طاقت کے وحشیانہ استعمال کا نوٹس لے ۔ اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ کشمیری قوم نے پاکستان کی محبت میں قربانیوں کی داستان رقم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کو جدید بنیادوں پر آگے لے کے جاے گی ۔ اور اپنے عظیم شہدا کے مشن کو جاری و ساری رکھا جاے گا ۔ شیخ عبدالمتین نمائندہ خصوصی مسرت عالم بٹ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے عالمی سطح پر موثر بلند کی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سلسلے میں مزید اقدامات کیے جائیں۔ سنئیر وزیر آزاد کشمیر حکومت سردار تنویر الیاس نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو ہر صورت جاری و ساری رکھا جاے گا ۔اس موقع پر چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ گل نے کہا حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لئے مزید اقدامات کرے ، کشمیریوں نے اپنے لہو کی قربانیاں دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ، قومی میڈیا کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو عالمی میڈیا کے سامنے لاے۔ اس سلسلے میں ہم نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کشمیر ڈیسک بنایا ہے تا کہ تحریک آزادی کشمیر کو جدید بنیادوں پر اجاگر کیا جا سکے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عرفان اشرف نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں اسلام اور پاکستان کے لئے ہیں اور یہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق تک جاری و ساری رہے گا۔