• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانی اپوزیشن کی جماعتوں میں کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی تین ڈویژن کی ، فواد چودھری نے اپوزیشن جماعتوں پر طنز کے تیر برسا دیے

Nov 7, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے، کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی تین ڈویژنز کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نہ کوئی لیڈرنہ کوی پروگرام ، ان لوگوں کی طرف سے ملک کی واحدوفاقی جماعت کے کیخلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں،واحد قومی سیاسی جماعت PTI ہے جس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے۔