• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بہاولپور سہانے خوابوں کا جھانسہ،ایمپوریو مال فراڈ کے بعد ارینا مال میں شہریوں کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ

Nov 7, 2021

بہاول پور(نمائندہ نیوز ٹائم ) بہاولپور سہانے خوابوں کا جھانسہ،ایمپوریو مال فراڈ کے بعد ارینا مال میں شہریوں کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ،ڈویلپر،بیلڈر اور مارکیٹر احمد عالم ککھ پتی سے اربوں پتی،کمشنر بہاولپور نے فراڈ ارینا مال کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ذرائع۔لاکھوں روپے روزانہ کی پبلسٹی،سہانی باتیں سنا کر کروڑوں روپے لوٹنے کا انکشاف،رجسٹریشن،
نقشہ،پارکنگ میں فیس بچانے کے لئے گھٹالہ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران بھی کرپشن میں ملوث،گورنمنٹ کو بھی لاکھوں کا چوناوزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر بہاولپور سے شفاف تحقیقات کے بعد کاروائی کا مطالبہ۔
تفصیل کے مطابق بہاولپور کی تاریخ کا ایک اور فراڈ سکینڈل سامنے آ گیا ککھ پتی سے اربوں پتی بننے والا غیر قانونی گرے ٹریفک (ہیکنگ)میں ملوث ہونے کی وجہ سے ملک سے باہر مفرور ہونے والا سید احمد عالم ڈویلپر،بیلڈراور مارکیٹر بن کر پہلے جھانگی والا روڈ پر ایمپوریو مال شروع کیا جہاں پر پہلی قسط کے بعد قبضہ کا لالچ دے کر شہریوں سے کروڑوں لوٹ لئے،شہریوں نے عدالتوں سے اسٹے آرڈرز لئے کام رکوا دیا ایمپوریو فراڈ کے بعد احمد عالم نے ریلوے اسٹیشن بہاولپور کے نزدیک ارینا مال کا خالی بورڈ لگا کر افتتاح کر دیا افتتاح پر کروڑوں روپے خرچ کیے اور شہر بھر میں روزانہ لاکھوں روپے کی پبلسٹی کرکے شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے میں مصروف ہے،متاثرین نے بتایا کہ ایمپوریو مال میں دوکان کی مد میں اسٹام پیپرز پر معاہدے کئے پوری ادائیگی ہونے کے باوجود نہ تو دوکان دی جا رہی ہے اور نہ رقم واپس دی جا رہی ہے متاثرین در بدر دھکے کھانے پر مجبور ہیں، شہریوں کے کروڑوں وپے ڈوبنے کا اندیشہ ہے جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں ایمپوریو مال اور ارینا مال کی رجسٹریشن،نقشہ ،پارکنگ اور کورڈ ایریا کم ظاہر کر کے گورنمنٹ کو فیس کی مد میں لاکھوں روپے کا چونا لگایا گیا، باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے متاثرین کی شکایت پر کمشنر بہاولپور ڈویژن نے ارینا مال کی فائل منگوا کر از سر نو تحقیقات کا آغاز کر دیا ہےشہریوں اور متاثرین نے وزیراعظم پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ لوٹے گئے کروڑوں روپے واپس دیلاۓ جائیں یا پراجیکٹ پر جلد کام شروع کروا کر انہیں اپنی دوکانیں دی جائیں،نیز احمد عالم کے اثاثہ جات چیک کیے جائیں اور شفاف تحقیقات کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائیں۔