• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الخادمی کے گھر پر بارودی ڈرون سے حملہ ، وزیر اعظم محفوظ رہے ، گارڈز زخمی

Nov 7, 2021

بغداد (نمائندہ خصوصی) عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الخادمی کے گھر پر بارودی ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا ، حملے میں عراق کے وزیر اعظم محفوظ رہے جبکہ ان کے گارڈ ز زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عراقی فوج کا ہکنا ہے کہ ڈرون حملے میں وزیر اعظم کے گھر کا کچھ حصہ اور ایک گاڑی متاثر ہوئی ، گرین زون میں واقع وزیر اعظم کے گھر پر ڈرون حملہ آج صبح کیا گیا ، تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے عراق کے وزیر اعظم کے گھر پر حملے کی مذمت کی گئی ہے ، ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ عراق کے مرکز میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں ، عراق کی خود مختاری اور آزادی برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں ، حملے کی تحقیقات کے لئے عراقی سکیورٹی فورسز کو مدد کی پیشکش کی ہے ۔
سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی شامخانی نے بھی عراقی وزیر اعظم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی کوشش ایک نئی بغاوت ہے ، اس نئی بغاوت کی معلومات غیر ملکی تھنک ٹینکس سے ہی ملنی چاہئے۔