بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ مسافرخانہ پولیس کی منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔جرائم کاخاتمہ ہی معاشرے کی بقاء اورپرامن بنانے کی ضمانت ہے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں تھانہ مسافرخانہ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعددملزمان کو گرفتارکرکے منشیات اورناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان نصیر آغا،محمدسفیان اورمحمدبلا ل کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے 6480 گرام چرس برآمدکرلی۔ شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید احمد کے قبضہ سے30 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں / بضمن تفتیش ملزمان نصیر آغا اورمحمدسفیان کے قبضہ سے02 پسٹل30 بور برآمدکرلیے۔تھانہ مسافرخانہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،جرائم کا خاتمہ ہی اس معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری ہے،ان کا قلع قمع کر کے عوام کو ہر صورت ریلیف پہنچایا جائے گا، ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز بھی اسی طرح کارروائیاں کریں،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو دی جانیوالی ہدایات کے دوران کیا۔
تھانہ مسافرخانہ پولیس کی منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں
