• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وفاقی وزیر فواد چودھری نے آئندہ 6 ماہ تک مشکل وقت رہنے کا عندیہ دے دیا

Nov 8, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نےکہا قوم کو آئندہ 6 ماہ تک مشکل وقت رہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ 6 سے 8 ماہ تک عالمی مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتیں معمول پر آنا شروع ہو جائیں گی ،پاکستان کی کوروناکیخلاف بہترین حکمت عملی کو دنیا بھر میں سراہا گیا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آج ہم دنیا کے مقابلے میں کئی بہت بہتر حالات میں ہیں،سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے ،تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، تعمیراتی سیکٹر پوری طرح فعال ہے،زرعی معیشت خوشحا ل اور آئی ٹی ایکسپورٹس میں 3 گنا اضافہ ہوا۔
فواد چودھری نے کہا کہ مزدور، کسان، انڈسٹری تمام کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے۔