ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا میں صدر ہاوس میں ایک ملازمہ کا کورونا مثبت آنے پرآسٹرین صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن اگلے چند دنوں تک گھر سے ہی سرکاری امور کی دیکھ بھال کریں گے۔
آسٹرین صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن کو ایک ملازمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے گھر سے کام کرنا پڑ رہا ہے ،ملازمہ کو دو بار ویکسین لگی ہوئی ہے۔ ہفتہ کو صدارتی دفتر کی طرف سے ایک پریس ریلیز کے مطابق صدر اگلے چند دنوں تک گھر پر اپنی سرکاری ذمہ داریاں سر انجام دیں گے اور کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ وفاقی صدر نے کہا میں باقاعدگی سے اپنا ٹیسٹ کرواتا رہوں گا اور میں اپنے ملازمین اور تمام کوویڈ کے مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ خاتون کا جمعہ کی رات مثبت کورونا ٹیسٹ آیا تھا متاثرہ ملازمہ صدر ہاو¿س کی قریبی دفتری ماحول سے ملازم تھی۔
ملازمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آسٹرین صدر نے خود کو قرنطینہ کرلیا
