• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسداد ڈینگی مہم میں کوتاہی برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا

Nov 9, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی سرویلنس پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
سردار عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا کہ ڈینگی سرویلنس پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، عملے کو فیلڈ میں موجود ہونا چاہئے ، ناقص کارکردگی کی گنجائش نہیں ، غفلت برتنے والوں کی نہ صرف جواب طلبی ہو گی بلکہ محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں کو سحت مند ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، شہریوں کو ڈینگی سے بچانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔
سردار عثمان بزدار نے ڈویژنل کمشنرز اور ڈی سیز کو خود انسداد ڈینگی مہم کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ، کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے کلینیکل مینجمنٹ پر توجہ مرکوز کی جائے ، ان مریضوں کی مکمل نگہداشت کی جائے اور ہر طرح کی سہولت بہم پنچائی جائے ۔