• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور ہائیکورٹ نے بصیر ت سے محروم افراد کو ملازمت دینے کیخلاف اپیل مسترد کر دی ، فیصلہ جاری

Nov 9, 2021

لاہور ( نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکور ٹ نے بصیرت سے محروم افراد کو ملازمت دینے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں ریاست نابینا افراد کے لیے کیوں سہو لت پیدا نہیں کر سکتی؟۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ٹیسٹ، انٹرویو پاس کرنے کے باوجود نابینا ہونے کی بنیاد پر شہری کو ٹیچر کی نوکری نہیں دی گئی ، لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے نوکری دینے کا حکم دیا جسے پنجاب حکومت نے چیلنج کیا،وکیل کے مطابق قوت سماعت ،بصیرت سے محروم افراد ٹیچنگ کے عہدے کے اہل نہیں، وکیل کے مطابق ایسے افراد بلیک بورڈ کا استعمال،امتحان کی چیکنگ اور ہوم ورک وغیرہ چیک نہیں کر سکتے،ریاست خصوصی افراد کی بہتری کے لیے اپنے بنیادی فرائض سے انحراف نہیں کر سکتی۔
عدالت عالیہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نابینا شہری کو نوکری دینے کے خلاف اپیل مسترد کی جاتی ہے۔