بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا ختم نبوت چوک (فوارہ چوک) پر چینی سیل پوائنٹ کا دورہ جہاں چینی کا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے برآمد کی گئی چینی شہریوں کو90/- روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نعیم صادق چیمہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنراور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی عام مارکیٹ میں مقررکردہ نرخ پر فروخت کی جائے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔