ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکاری دفاتر میں عوام کی شکایات کا ازالہ جاری ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کے دفتر تک بھی سائلین کی آسان رسائی یقینی بنادی گئی ہے اور ڈپٹی کمشنر روزانہ مقررہ اوقات کے دوران عوام کی شکایات سننے میں مصروف ہیں انہوں نے افسران کو شکایات اور مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات دیئے ہیں-ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر آنے والے سائلین سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ بحیثیت سرکاری ملازم عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی درخواستوں پر افسران سے باقاعدہ فیڈ بیک لیتا ہوںافسران و ملازمین کے سائلین سے رویہ بارے شکایات نہیں ملنی چاہیئے-